جعلی ویزا پر سفر کرنے والے تین افراد گرفتار

شمس آباد 26 جون (سیاست نیوز) راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ شمس آباد ایمیگریشن حکام نے جعلی ویزا پر سفر کرنے والے تین افراد کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے بموجب ریاست آندھراپردیش کے ضلع کڑپہ سے تعلق رکھنے والے تین افراد شمس آباد ایرپورٹ سے قطر جانے کیلئے ایرپورٹ پہنچے۔ ایمگریشن چیکنگ کے دوران تینوں کے ویزے جعلی پائے گئے جس پر انھیں حراست میں لیتے ہوئے شمس آباد آر جی آئی اے پولیس اسٹیشن کے حوالہ کیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے ایجنٹ کی تلاش شروع کردیا۔ پولیس نے تینوں مسافرین کے ناموں کو پوشیدہ رکھا تاکہ آگے کی کارروائی کی جاسکے۔