اسلام آباد ۔ 3 جون ۔ ( سیاست ڈاٹ کام )پاکستان کے سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف پر آج عدالت نے دیگر افراد کے ساتھ الزام عائد کیا گیا کہ انھوں نے برقی کے شعبہ میں بدعنوانیوں کا ارتکاب کیا تھا۔ یہ مقدمہ یکساں قیمت پر برقی اسٹیشنوں کے قیام کے سلسلے میں تھا جو 2008 ء سے 2011 ء کے دوران جبکہ وہ وزیراعظم تھے قائم کئے گئے تھے تاکہ ملک کے برقی بحران کو دور کیا جاسکے ۔ جج محمد بشیر جو اسلام آباد میں مقیم ہیں جوابدہی عدالت میں مدعی علیہان کی درخواستوں کو اور سابق وزیراعظم پر عائد فرد جرم کو مسترد کرچکے تھے ۔ روزنامہ ڈان کی خبر کے بموجب دیگر نمایاں افراد جن کی اس مقدمہ میں سرزنش کی گئی ، سابق وزیر فینانس شوکت طریم ، سابق مرکزی معتمدین اسمعٰیل قریشی اور زاہد قریشی ہیں۔ جواب دہی عدالت نے طریم اور قریشی کی درخواستوں کو مسترد کردیا تھا جن میں انھوں نے مقدمہ کے ملزمین میں سے اپنے نام حذف کرنے کی درخواست کی تھی ۔ بعد ازاں مقدمہ کی سماعت 20 جون تک کیلئے ملتوی کردی گئی ۔