حیدرآباد ۔ 7۔ دسمبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : جشن سال نو 2015 کے ضمن میں منعقد کی جانے والی تقاریب پر ریاست تلنگانہ میں تفریحی ٹیکس عائد کیا جائے گا ۔ ریاستی محکمہ کمرشیل ٹیکس نے آج یہاں جاری کردہ اپنے ایک بیان میں کہا کہ جشن سال نو کو تمام تقاریب کے انعقاد کے لیے رجسٹریشن اور اس کا تفریحی ٹیکس ادا کرنا ضروری ہوگا ۔ ان احکام کی خلاف ورزی کا سخت نوٹ لیتے ہوئے کارروائی کی جائے گی ۔۔