حیدرآباد ۔ 11 ۔ مئی : ( پریس نوٹ ) : جناب احمد مکیش کی زیر ادارت شائع ہونے والا اردو ہفتہ وار آئینہ چشم کی 28 ویں سالگرہ کا جشن 22 مئی کو 6 بجے شام اردو ہال حمایت نگر میں مقرر ہے ۔ جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر روزنامہ سیاست خصوصی شمارہ کی رسم اجراء انجام دیں گے اور جشن کی صدارت کریں گے ۔ جناب عابد رسول خاں صدر نشین اقلیتی کمیشن ، جناب افتخار حسین سکریٹری فیض عام ٹرسٹ ، پروفیسر ایس اے شکور ڈائرکٹر سکریٹری اردو اکیڈیمی ، جسٹس ای اسمعیل سابق رکن حقوق انسانی کمیشن ، جناب احسن رضا آئی پی ایس ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل پولیس ، الحاج محمد کاظم علی خاں صدر ساوتھ انڈیا اسمال و میڈیم نیوز پیپرس اسوسی ایشن ، محمد قمر الدین سابق انجینئران چیف ، جناب کبیر صدیقی صدر عالمی اردو فاونڈیشن کانگریسی لیڈرس ، جناب محمد خلیق الرحمن ، جناب جابر پٹیل ، جناب ایم اے نعیم اور جناب عابد صدیقی سابق نیوز ایڈیٹر دور درشن بہ حیثیت مہمان خصوصی شریک ہوں گے ۔ اس موقع پر ایک رنگا رنگ تہذیبی پروگرام ہوگا جس میں ملک گیر شہرت یافتہ فنکار سجاد کشور ، خان اطہر ، سلیم خاں ، احسان صدیقی ، طلعت رحمن ، اصغر علی خاں کے علاوہ نامور مزاحیہ فنکار منور علی مختصر ، بشیر خاں ، حامد کمال ، سبحانی ، اور لافٹر چیالنج کے مشہور فنکار قادر شریف نئے ایٹمس پیش کریں گے ۔ وحید صدیقی اور ساتھیوں کا آرکسٹرا اس پروگرام کی خصوصیت ہے ۔ مسرس واصف صدیقی مینجنگ ایڈیٹر ، ہادی رحیل ، مسٹر کاظم صدیقی ، وارث اقبال ، عرشیہ عامرہ خاں آرگنائزرس نے باذوق سامعین اور اردو کے پرستاروں سے شرکت کی اپیل کی ہے ۔۔