جسے اللّہ رکھے ………..
دو دن کی نومولود بچی کو
سوکھی نہر سے بچالیا گیا
چپہ ڈنڈی 27 اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) چپہ ڈنڈی منڈل مستقر میں ایک سوکھی نہر میں ایک نومولود بچی کو پھینک دینے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ۔ تفصیلات کے مطابق ایک یا دو دن کی اس نومولود بچی کے رونے کی آواز پر ایک شخص نے دوسرے شخص کی مدد سے بچی کو سوکھی نہر سے باہر نکالا جبکہ اس بچی کو چیونٹیاں لپیٹ گئے تھے ۔ منڈل آفیسر پدمیا کو اس واقعہ کی ڈسٹرکٹ میڈیکل اینڈ ہیلت آفیسر کو اطلاع دینے پر بعدازاں نومولود کو 108 ایمبولنس کے ذرائع کریم نگر سرکاری دواخانہ میں شریک کیا گیا ۔ ڈاکٹرس کے مطابق نومولود کی صحت اب بہتر بتائی جاتی ہے۔ آر ڈی او چندر شیکھر نے بچی کو دیکھا اور بہتر طبی نگہداشت کی دواخانہ کے عملہ کو ہدایت دی ۔