نئی دہلی ۔ 29 اگست (سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ کے جج، جسٹس پرافل چندرا پنت این تین سالہ میعاد کے بعد آج سبکدوش ہوگئے، جس کے ساتھ ہی عدالت عظمیٰ میں ججوں کی مخلوعہ جائیدادوں کی تعداد 6 ہوگئی۔ جسٹس پنت 13 اگست 2014ء کو سپریم کورٹ کے جج مقرر کئے گئے تھے۔
وہ ان معدود چند ججوں میں شمار کئے جاتے ہیں جو تحت کی عدالتوں میں خدمات انجام دیتے ہوئے اس اعلیٰ ترین عدالت کے جج مقرر ہوئے تھے، سپریم کورٹ کے جج 65 سال کی عمر میں سبکدوش ہوئے ہیں۔