نئی دہلی ۔ /17 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ریٹائرڈ سپریم کورٹ جج جسٹس پناکی چندرا گھوش امکان ہے کہ ہندوستان کے اولین لوک پال مقرر کئے جائیں گے ۔ 66 سالہ جسٹس گھوش مئی 2017 ء میں سپریم کورٹ جج کے عہدہ سے سبکدوش ہوئے تھے ۔ اگر ان کا تقرر ہوجائے تو امکان ہے کہ کانگریس میں ایک طوفان اٹھ کھڑا ہوگا کیونکہ کانگریس ملک ارجن کھرگے کو اولین لوک پال مقرر کرنا چاہتی ہے ۔ اس سلسلے میں جمعہ کے دن ایک اجلاس مقرر ہے ۔