جسودا بین نے برہما مندر میں درشن کئے

اجمیر26دسمبر(سیاست ڈاٹ کام )وزیراعظم نریندر مودی کی اہلیہ جسودا بین نے آج تیرتھ نگری پشکر میں بھگوان برہما کے مندر کے درشن کئے اور برہما گھاٹ پر پوجا ارچنا کی ۔محترمہ بین دودن کے فرق سے ہی گزشتہ رات اجمیر پہنچیں اور انہوں نے پشکر کے گھنوڑا میں واقع ایک ریسورٹ میں رات کو آرام کیا اور آج صبح اپنے مذہبی سفر کے تحت سروور پشکر پر برہما جی کے مندر میں آرتی اتاری۔اس موقع پر حکومت کی طرف سے سکیورٹی کا کوئی خاص بندوبست نظر نہیں آیا۔واضح رہے کہ جسودا بین دو دن پہلے ہی آگرہ جانے سے پہلے اجمیر کے پلٹن بازار میں واقع ایک رشتہ دار کے گھر پر قیام کرکے آئی تھیں۔