جکارتہ 25 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) انڈونیشیا کے جزیرہ جاوا میں زلزلہ کا شدید جھٹکا محسوس کیا گیا جس کی شدت 6.1 نوٹ کی گئی جس کے بعش شہری خوفزدہ ہوکر اپنے مکانات سے باہر نکل آئے۔ زلزلہ کا مبدا موقوعہ آدیپالا میں موجود افراد نے کہاکہ تقریباً 20 سیکنڈس تک اُنھوں نے زمین کو لرزتے ہوئے دیکھا۔ وہاں موجود ایک گلفروش نے کہاکہ لوگ خوف کے عالم میں اِدھر اُدھر بھاگنے لگے لیکن خوش قسمتی سے زلزلہ جان لیوا ثابت نہیں ہوا کیونکہ کسی بھی عمارت کو کوئی نقصان نہیں پہنچا اور نہ ہی کوئی ہلاک ہوا۔
انتخابی مہم دھوکہ بازی میں ہندوستانی نژاد امریکی بے قصور؟
نیویارک 25 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی نژاد امریکی مصنف دنیش ڈیسوزا جس نے صدر امریکہ بارک اوباما پر ایک متنازعہ دستاویز تیار کی ہے، نے امریکہ کی ایک عدالت میں وفاقی مہم معاشی قانون کی خلاف ورزی کا ارتکاب نہ کئے جانے کا بیان دیا ہے۔ میان ہٹن ہندوستانی نژاد اعلیٰ سطحی وفاقی پراسکیوٹر پریت بھرارا نے 52 سالہ ڈیسوزا کے خلاف 2012 ء میں ریپبلکن امیدوار وینڈی لونگ کے لئے انتخابی مہم چلانے کیلئے غیرقانونی طور پر فنڈس جمع کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔