جرنلسٹوں پر حملہ کے خلاف سپریم کورٹ میں شکایت

نئی دہلی ۔ 26 ۔ نومبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : سپریم کورٹ نے آج جرنلسٹوں کے ایک گروپ کی عرضی پر پیر کے دن سماعت سے اتفاق کرلیا ہے ۔ جس میں یہ گذارش کی ہے کہ حصار میں خود ساختہ بابا رامپال کی گرفتاری کے لیے پولیس کارروائی کے دوران میڈیا کے نمائندوں پر مبینہ حملوں کی تحقیقات کے لیے مرکز اور ہریانہ کو ہدایت دی ۔ چیف جسٹس ایچ ایل دتو ، جسٹس مدنہ بی لوکر اور جسٹس اے کے سکری پر مشتمل ڈیویژن بنچ نے بتایا کہ عرضی کو سماعت کے لیے پیر کی فہرست میں شامل کرلیا گیا ہے ۔ عدالت کی کارروائی شروع ہوتے ہی جرنلسٹوں کی نمائندگی کرتے ہوئے سینئیر ایڈوکیٹ راجیو دھون نے بتایا کہ ہریانہ میں میڈیا پر حملوں سے متعلق یہ معاملہ ہے