جرمن چانسلر انجیلا مرکل چین، امریکہ اور روس کے دورہ پر

بیجنگ ۔ 24 مئی (سیاست ڈاٹ کام) جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے چین کے وزیراعظم لی کیگیانگ سے ملاقات کی۔ یاد رہیکہ انجیلا مرکل اس وقت چین کے دورہ پر ہیں جو یوروپی یونین اور چین میں پائی جانے والی کشیدگی جو امریکہ کے ساتھ تجارت کے شعبہ میں اور امریکہ کے ایران نیوکلیئر معاہدہ سے دستبردارہونے کے بعد پیدا ہوئی ہے۔ مرکل ایک اعلیٰ سطحی تجارتی وفد کی قیادت بھی کررہی ہیں۔ وزیراعظم لی کیگیانگ سے ملاقات کے بعد توقع ہیکہ مرکل امریکہ روانہ ہوں گی جہاں وہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ سے بھی ملاقات کریں گی۔
مرکل روس کے شہر سوچی بھی جائیں گی جہاں وہ روسی صدر ولادیمیر پوٹن سے بھی تفصیلی ملاقات کریں گی۔ یاد رہیکہ امریکہ نے چین کی مصنوعات پر زائد ٹیکس عائد کرنے کی پہلے ہی دھمکی دے رکھی ہے اور اس سے قبل کے حالات مزید بگڑیں انجیلا مرکل حالات کو قابو میں کرنا چاہتی ہیں۔