جرمنی یوروپی یونین اور برطانیہ دونوں سے تعلق رکھے گا

برلن،28جون(رائٹر)جرمنی کی چانسلر اینجیلا مارکل نے آج کہا کہ ان کے ملک کی ہر ممکن کوشش ہیکہ برطانیہ اور یوروپی یونین دونوں کیساتھ اچھے تعلقات قائم رہیں۔انہوں نے اپنے ملک کی پارلیمنٹ میں کہا کہ 27ملکوں کا یوروپی یونین میں برقرار رہنا ہمارے لئے ضروری ہے ۔انہوں نے کہا کہ یوروپی یونین اتنا طاقتور ہے کہ برطانیہ کے بغیر بھی اس کا وجود برقرار رہے گا۔