جرمنی کے شہر بریمن میں دہشت گردی کا خطرہ

برلن۔یکم مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) جرمنی کی پولیس نے آج کہاکہ انہوں نے عارضی طور پر دو افراد کو حراست میں لیا تھا اور ایک اسلامی ثقافتی مرکز کی تلاشی لی گئی تھی ‘اس کے بعد شمالی شہر بریمن میں دہشت گردی کے بارے میں چوکسی اختیار کرنے کی ہدایت دی گئی ۔ اہم عمارتوں کے پاس پولیس کی نگرانی قائم کردی گئی ۔ ٹاؤن ہال ‘ سب سے بڑے چرچ اور صومعہ کے پاس صیانتی انتظامات میں شدت پیدا کردی گئی ۔ مرکزی پولیس نے جمعہ کے دن اسلامی دہشت گردی کا انتباہ جاری کیا تھا ۔ اتوار کے دن بنڈیس لنگا فٹبال میچ شہر میں کھیلا جائے گا اور اسی وجہ سے خطرہ کی سطح میں اضافہ کیا گیا ہے ۔ پولیس کے ترجمان نے کہا کہ قومی خبررساں ادارہ ڈی ٹی اے کے بموجب شہر بریمن کا محاصرہ کرلیا گیا ہے ۔ ویزر اسٹیڈیم فٹبال گراؤنڈ کا پولیس نے محاصرہ کرلیا ہے ۔