جرمنی میں G-7 کے اجلاس میں جان کیری کی شرکت

واشنگٹن 9 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) امریکی وزیر خارجہ جان کیری آئندہ ہفتہ جرمنی میں منعقد شدنی G-7 وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے مطابق جان کیری وہاں اپنے ہم منصبوں سے عالمی سطح پر اہمیت کے حامل سکیوریٹی اور سیاسی معاملات پر تبادلہ خیال کریں گے۔ علاوہ ازیں جان کیری لوبیک اس سلسلہ میں دو رخی ملاقاتیں بھی کریں گے۔ G-7 وزرائے خارجہ کا اجلاس 14 اور 15 اپریل کو مقرر ہے جو سات اہم طاقتوں جرمنی، کینیڈا، امریکہ، فرانس، اٹلی، جاپان اور برطانیہ پر مشتمل ہے۔ چین کو اس میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔قبل ازیں یہ آٹھ طاقتوں والا G-8 گروپ کہلاتا تھا تاہم روس کی جانب سے کریمیا کے الحاق کے بعد یہ طاقت G-8 سے G-7 میں تبدیل ہوگئی۔