برلن ۔5 اکٹوبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) جرمنی میں جاریہ سال 1.5 ملین (15 لاکھ ) پناہ گزین داخل ہوجائیں گے ۔ ایک اخبار بیلڈنے خفیہ دستاویزات کے حوالے سے یہ اطلاع دی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ سرکاری اعداد وشمار سے کہیں زیادہ پناہ گزینوں کی تعداد پائی جاتی ہے۔ سرکاری حکام نے یہ قیاس آرائی کی کہ ایک یوروپ کے معاشی طورپر طاقتور ملک میں سال 2015 ء کے اختتام تک 80 لاکھ تا ایک ملین نئے پناہ گزین داخل ہوسکتے ہیں۔ تاہم اخبار بیلڈنے خفیہ دستاویزات کے حوالے سے یہ اطلاع دی ہے کہ حکام کو یہ اندیشہ ہے کہ آنے والے 3 ماہ میں 92 ہزارنئے پناہ گزین داخل ہوں گے ۔ اس طرح جاریہ سال پناہ گزینوں کی تعداد 1.5 ملین تک پہونچ جائے گی جبکہ ہر روز 7 تا 10 ہزار غیرقانونی پناہ گزین بھی جرمنی میں داخل ہونے کی کوشش میں ہیں۔ پناہ گزین کا ہجوم اُمڈ آنے سے اس ملک میں علاقائی اور نسلی برادری کے مسائل پیدا ہونے کا خطرہ لاحق ہوجائیگا کیونکہ پناہ گزینوں کو رفیوجی کا موقف حاصل ہوجانے پر جرمنی شہریوں کے برابر سہولیات دستیاب ہوجائیں گی جس کے بعد وسائل کی تقسیم درہم برہم ہوسکتی ہے ۔