جرمنی میں جنگل کی آگ ،300ہیکٹر متاثر

برلن۔26 اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) جرمن دارالحکومت برلن کے قریبی جنگل میں آگ لگنے کے بعد کم از کم چھ سو افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیاگیا ، تین دیہات خالی کرا لئے گئے، آگ تین سو ہیکٹرز تک پھیل چکی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جرمن دارالحکومت برلن کے قریبی جنگل میں آگ لگنے کے بعد کم از کم چھ سو افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیاگیا ہے۔ مقامی پولیس کے مطابق جنگل کے قریب واقع تین دیہات مکمل طور پر خالی کرا لیے گئے ہیں۔ جرمن ریاست برانڈن برگ کے ایک کم آبادی والے گھنے جنگل میں لگنے والی یہ آگ تین سو ہیکٹرز تک پھیل چکی ہے۔ ایک مقامی اہلکار کے مطابق جنگلاتی آگ سے دیہات کو بظاہر کوئی خطرہ نہیں تھا لیکن اِس علاقے کے قریب زیر زمین گولہ بارود بھی رکھا گیا ہے اور اسی باعث آگ بجھانے کا عمل انتہائی پیچیدہ ہو گیا ہے۔