برلن ۔ 28 اگست (سیاست ڈاٹ کام) چانسلر جرمنی انجیلا مرکل نے آج پرتشدد انتہاء پسند دائیں بازو کے نفرت انگیز مظاہروں کی جو سڑکوں پر کئے جارہے ہیں، شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ان مظاہروں کے دوران غیرملکی نظر آنے والے افراد پر حملے کئے جارہے ہیں اور سڑکوں پر نسلی منافرت کے مظاہرے ہورہے ہیں۔ جرمنی میں اس قسم کے مظاہروں کیلئے کوئی جگہ نہیں ہے۔ ایک 35 سالہ جرمن شہری کو شامی شہری اور عراقی باشندہ سمجھتے ہوئے خنجرزنی کی گئی۔ ہزاروں احتجاجیوں نے جرمنی کے مشرقی شہر کیم نٹز میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ بعض افراد نے کہا کہ وہ تارکین وطن کا جرمنی سے اخراج چاہتے ہیں۔ پولیس کے بموجب انتہاء پسندوں کے حملے کم از کم تین غیرملکیوں پر ہوئے جو 10 معاملات کی تحقیقات میں مصروف تھے۔ 20 افراد پیر کے دن زخمی ہوگئے۔ ان مظاہروں کے مقاصد انتہاء پسند دائیں بازو کے احتجاجیوں کی جانب سے نسلی منافرت پھیلانا تھا۔ چانسلر جرمنی نے کہاکہ اس لئے ایسے مظاہروں کی جرمنی میں کوئی جگہ نہیں ہے۔ جرمنی میں یہودیوں کی مرکزی کونسل کے صدرنشین جوزف سسٹر نے کہا کہ یہ احتجاجی مظاہرے پریشان کن ہیں۔ اب یہ شہریوں کا فرض ہیکہ وہ انتہاء پسند دائیں بازو کا مقابلہ کریں۔