جدہ ایرپورٹ سے حیدرآباد کیلئے پرواز کرنے والے طیارہ میں تیکنیکی خرابی

جدہ ۔ 19 ؍ اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام) ایر انڈیا کا براہ ممبئی ۔ حیدرآباد روانہ ہونے والا ایک طیارہ نے جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایرپورٹ سے آج پروازکے کچھ ہی دیر بعد تکنیکی خرابی کے سبب مجبوراً دوبارہ لینڈنگ کی ۔ اس کے تمام مسافر بحفاظت رہے ۔ اس طرح ایر انڈیا کا یہ AI-966 طیارہ ہفتہ کی رات سے مسلسل دو مرتبہ تاخیر کا شکار ہوا ہے ‘ جس کے نتیجہ میں مسافرین کو شدید دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا ۔ تاخیر پر برہم مسافرین کو آج صبح جدہ کی قریبی ہوٹل میں ٹہرایا گیا ۔ ایر انڈیا کے ایک عہدیدار نے تکینکی خرابی کی توثیق کی اورکہا کہ پائلٹ کے مشورہ پر ایمرجنسی لینڈنگ کی گئی تھی۔ مسافرین نے اپنے رشتہ داروں سے ربط پیدا کرتے ہوئے تاخیر کی وجہ بتائی۔