بلاسپور 12 جون (سیاست ڈاٹ کام) نامعلوم اشرار نے ضلع جج مہادیو کاٹلکر کی سرکاری قیامگاہ کے روبرو ایک پٹاخے سے دھماکہ کیا اور دھمکی آمیز مکتوب اُن کی قیامگاہ میں پھینکا۔ سینئر پولیس عہدیدار نے کہاکہ ستلی بم پٹاخے سے دھماکہ کیا گیا تھا لیکن اس واقعہ سے کسی کو بھی کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ اُن کے بنگلہ پر پولیس تعینات کردی گئی ہے۔ مکتوب کے سر نامہ پر لال سلام تحریر ہے یہ لفظ عام طور پر انتہا پسند ایک دوسرے کو سلام کرنے کے لئے استعمال کرتے ہیں۔