جب پرنس ہیری نے کیے سموسے چوری

لندن۔25 ستمبر۔(سیاست ڈاٹ کام) برطانوی شاہی خاندان کے چھوٹے صاحبزادے پرنس ہیری کی اہلیہ میگھن مارکل کی جانب سے کئی روز قبل ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا۔ دوران تقریب شہزادہ ہیری ’سموسہ‘ چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے۔ ان کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پربے حد پسند کی جارہی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہی خاندان کی چھوٹی بہو اور شہزادہ ہیری کی اہلیہ میگھن مارکل نے گزشتہ برس برطانیہ کے گرین فیلڈ ٹاور میںآگ لگنے کے باعث متاثر ہونیوالے خاندانوں سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے ایک تقریب منعقد کی تھی جس میں انہوں نے مسلم کمیونٹی کی خواتین (متاثرہ خاندانوں) کو مدعو کیا تھا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شہزادہ ہیری کی سموسہ چھپا کر لے جانے کی ویڈیو اس وقت وائرل ہوئی جب میگھن مارکل مسلم کمیونٹی کی خواتین کے ہمراہ تقریب میں مصروف تھیں، شہزادہ ہیری اس موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے سموسے کے کیبن پر پہنچ گئے اور ادھر اُدھر دیکھنے کے بعد ایک سموسہ اپنے ہاتھ میں اٹھالیا۔ شہزادہ ہیری اپنی اہلیہ میگھن مارکل کی نظروں سے تو بچ گئے لیکن کیمرے کی آنکھ سے نا بچ سکے۔