جبل نور اور دیگر مقامات مقدسہ کی زیارت پر پاپندی ختم کی جائے: رضا اکیڈمی 

ممبئی : جبل نور او ردیگر مقامات مقدسہ کی زیارت روکنے کے سعودی حکومت کے فیصلہ پر رضا اکیڈمی کے جنرل سکریٹری محمد سعید نوری نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے سعو دی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنا فیصلہ واپس لیں۔ا

گر پابندی عائد کرنی ہے تو سنیما گھروں کے قیام پر کریں اور اسے بلا تاخیر بند کیا جائے ۔کیوں کہ یہ فحاشی اور لہو لعب کے مراکز ہیں او رمقدس سرزمین پر ایسے مراکز کی قطعا اجازت نہیں ۔انہوں نے جبل نور اور دیگر مقامات مقدسہ کو سفر حج میں شامل کرنے پر ٹور آپریٹر پر بطور انتباہ ۵ ؍ ہزار روپئے کا جرمانہ عائد کیاگیا ہے ۔

اسے بھی واپس لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ جبل نور ،غار حراء، اور دیگر مقامات مقدسہ پر حجاج اورمعتمرین بڑی تعداد میں حاضر ہوکر دعائیں مانگتے ہیں اور رسول اکرم ﷺ سے اپنے قلبی او رروحانی تعلق کا اظہار کرکے ایمان تازہ کرتے ہیں۔سعودی حکومت کے اس فیصلہ سے تمام مسلمانوں کو شدید تکلیف پہنچی ہے۔