لکھنؤ ۔ 11 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش اقلیتی کمیشن نے جبری مذہبی تبدیلی پر جاری تنازعہ کے پیش نظر ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اور سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس آگرہ سے رپورٹ طلب کی ہے۔ کمیشن کے رکن سہیل ایوب نے بتایا کہ جس انداز میں جعلسازی کے ذریعہ مذہبی تبدیلی کرائی گئی اس پر اندرون 3 یوم رپورٹ طلب کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ کمیشن آگرہ کا دورہ بھی کرے گا تاکہ بنیادی حقائق سے واقفیت حاصل کی جاسکے۔ آگرہ پولیس نے ہندو تنظیم دھرم جاگرن منچ اور اس کے یو پی کنوینر نند کشور کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔ اس واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں۔