لاہور۔ 9؍فروری (سیاست ڈاٹ کام)۔ پاکستانی صوبہ پنجاب کے ایک عیسائی کی مسلم خاتون سے شادی پر انہیں ان کے آبائی قصبہ سے زبردست خارج کردیا گیا ۔ ارکان خاندان کو مار پیٹ کی گئی اور ضلع سرگودھا میں مکانوں سے نکال باہر کیا گیا ۔ انہوں نے باز آباد کاری کیلئے سرکاری عہدیداروں اور عدالت سے ربط پیدا کیا لیکن عیسائی خاندانوں کے سربراہ نظیر مسیح کے بموجب انہیں کوئی مدد نہیں ملی۔