ٹوکیو۔ 19 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ایلون موسک کے قائم شدہ ادارے SPACEX نے اعلان کیا کہ کمپنی کے چاند پر جانے والے پہلے خانگی جاپان کے ارب پتی یوساکومای زاوا ہوں گے ۔ چاند کیلئے سفر 2023 میں شروع ہوگا ۔ امکان ہے کہ چاند کا یہ سفر ایک ہفتہ کیلئے ہوگا 42 سالہ مای زاوا جاپان میں سب سے بڑے آن لائن فیشن ریٹیلر zozo زو زوکے بانی اور چیف ایگزیکٹیو آفیسر ہیں ۔