جاپان کا آتش فشاں پھٹ پڑنے سے 30 سے زیادہ افراد ہلاک

ٹوکیو۔ 28؍ستمبر (سیاست ڈاٹ کام)۔ جاپان کے ایک پولیس عہدیدار نے کہا کہ بچاؤ کارکنوں کو 30 سے زیادہ بے حِس حالت میں نعشیں دستیاب ہوئی ہیں جو سمجھا جاتا ہے کہ آتش فشاں پہاڑ کے دہانے کے قریب ہلاک ہوگئے جبکہ یہ پہاڑ پھٹ پڑا تھا۔ مبینہ طور پر جس وقت یہ بے حِس انسانی جسم دستیاب ہوئے، وہ سانس نہیں لے رہے تھے اور نہ ان کے دِل دھڑک رہے تھے۔ عام طور پر جاپانی عہدیدار پولیس ڈاکٹروں کے معائنہ سے قبل کسی شخص کی موت کا یقین کرنے کیلئے انہی دو علامات کا سہارا لیتے ہیں۔

چین کے تجرباتی مصنوعی سیارے کی کامیاب پرواز
بیجنگ۔ 28؍ستمبر (سیاست ڈاٹ کام)۔ چین نے آج کامیابی کے ساتھ ایک سائنٹفک سیٹلائیٹ خلاء میں تجرباتی طور پر مداری گردش کیلئے اسکے مدار میں نصب کردیا۔ شیجیان۔11۔07 ایک لانگ مارچ 2C کیریئر راکٹ کے ذریعہ خلاء میں روانہ کیا گیا تھا۔ جاپانی مصنوعی سیاروں کی پرواز کے مرکز واقع شمال مغربی صحرائے گوبی سے اس مصنوعی سیارے کو خلاء میں روانہ کیا گیا۔ چین کی ایپرو اسپیس سیٹ کمپنی مستقبل میں بھی خلائی سائنسی تجربے جاری رکھنے کا اِرادہ رکھتی ہے۔ خبر رساں ادارہ ژنہوا نے اس کی خبر دی ہے۔