جاپان نے کی شمالی کوریا کے میزائل ٹیسٹ کی مذمت

ٹوکیو۔29   اپریل (سیاست ڈاٹ کام) جاپان نے شمالی کوریا کی طرف سے آج کئے گئے میزائل ٹیسٹ کی مذمت کی ہے ۔جاپان نے شمالی کوریا کے میزائل ٹیسٹ کو بالکل ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے اسے اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی قرار دیا ہے ۔جاپان کی حکومت کے ترجمان یوشي ھیدو سگا نے کہا کہ وہ اس معاملے پر وزیر اعظم شنزوآبے کے رابطے میں ہیں۔
فلپائن کے منڈاناو جزیرے میں 7.2 شدت کا زلزلہ
منیلا۔29   اپریل (سیاست ڈاٹ کام) فلپائن کے منڈاناو جزیرے کے ساحلی علاقے میں آج زلزلے کے زبردست جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ریختر پیمانہ پر زلزلے کی شدت 7.2 ریکارڈ کی گئی۔زلزلے کے بعد بحر الکاہل خطے میں سونامی وارننگ سنٹر نے سونامی کی لہروں کے انڈونیشیا تک پہنچنے کا انتباہ جاری کیا ہے ۔

 

ولادیمیر پوتن کی مرکل اور اردغان سے
بات چیت
ماسکو۔ 29 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) روسی صدر ولادیمیر پوتن 2 مئی کو سوچی شہر میں جرمنی کی چانسلر انجیلا مرکل سے جبکہ 3مئی کو ترکی کے صدر رجب طیب اردغان سے ملاقات کریں گے ۔ روسی حکام نے آج یہ اطلاع دی۔سرکاری ذرائع کے مطابق پوتن دونوں رہنماؤں سے دہشت گردی کے خلاف لڑائی کیلئے کی جانے والے کوششوں پر بات چیت کریں گے ۔ پوتن جرمنی کی چانسلر محترمہ مرکل سے مشرق وسطی کی صورت حال کے علاوہ یوکرین میں امن قائم کرنے کے تعلق سے بات چیت کریں گے ۔ روسی صدر پوتن اردغان سے شام کی صورت حال پر بھی بات چیت کریں گے ۔