ٹوکیو ۔ 2 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان اُن جاپانی لوگوں کے بیانات قلمبند کرنے کیلئے جو قوم پرست لیڈر سبھاش چندر بوس سے قریبی رابطہ میں رہے جبکہ وہ اُس ملک میں مقیم تھے ، جاپان کو ویڈیو گرافرس کی ٹیم بھیجے گا ، وزیراعظم نریندر مودی نے آج یہ بات کہی۔ انھوں نے جاپان ۔ انڈیا اسوسی ایشن کے زیراہتمام ایک پروگرام سے خطاب میں کہا کہ جب میں سبھاش چندر بوس کے تعلق سے بات کرتا ہوں تو یہاں کئی لوگ مل جاتے ہیں جن کا اُن سے رابطہ رہا اور جنھوں نے اُن کی یادیں محفوظ رکھی ہوئی ہیں۔ ’’میں نے سفیر ہند سے کہا ہے کہ نہایت پروفیشنل ویڈیو ٹیم کو ایک ماہ کیلئے یہاں رکھا جائے جو سبھاش چندر بوس سے قریبی رابطہ میں رہے لوگوں کے بیانات کو ریکارڈ کریں گے ، ہمیں ان تاریخی روابط کو آگے بڑھانا ہوگا ‘‘۔ مودی نے حاضرین میں موجود 93 سالہ شخص کی طرف بھی اشارہ کیا جو نیتاجی سے کافی قریب رہے۔