تیز رفتار آندھی‘ زمین کھسکنے اور موسلادھاربارش سے اموات کا انتباہ
ٹوکیو ۔ 6اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) طاقتور سمندری طوفان ’’ نورو‘‘ کی وجہ سے جنوب مغربی جاپان میں تیز رفتار آندھی اور موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے ۔ مقامی عہدیداروں کے بموجب 2 افراد ہلاک ہوچکے ہیں ۔ انہوں نے انتباہ دیا کہ زمین کھسکنے کے واقعات اور سیلاب کے بارے میں خبردار رہیں ۔ دور افتادہ جزیرہ یاکوشینا میں تیز رفتار آندھی کی وجہ سے ایک شخص گرگیا تھا اور اس کے سرپر چوٹ آئی تھی‘ دوسرا شخص جس کی عمر 80تا 90سال کے درمیان تھی پڑوسی جزیرہ تانیگا شیما میں غرق ہوکر ہلاک ہوگیا ۔ جب کہ وہ اپنی کشتی کی جانچ کرنے ساحل پر گیا تھا اور تیز رفتارموج کی وجہ سے سمندر میں غرق ہوگیا ۔ آج تین بجے دن سمندری طوفان نورو جنوب جزیرہ کیوٹو کے قریب تھا ‘ اس طوفا ن کے ساتھ فی گھنٹہ 162کلومیٹر کی رفتار سے تیز رفتار آندھی چل رہی ہے ۔ یہ شمال مشرقی سمت سست رفتار پیش کررہا ہے ۔ اس کے راستے میں جزیرہ شیکوہو پیر کی علی الصبح آنے کی توقع ہے ۔ محکمہ موسمیات نے امکانی زمین کھسکنے کے واقعات ‘ سیلاب اور موسلادھار بارش کا انتباہ دیا ہے ۔ جنوبی مغربی علاقہ میں طاقتور آندھی چل سکتی ہے اور طاقتور موجیں اُٹھ سکتی ہیں ۔ سمندری طوفان کی رفتار سست ہونے کی وجہ سے بعض علاقوں میں زمین کھسکنے کے واقعات اور دیگر آفات سماوی میں نمایاں اضافہ ہوگیا ہے ۔