جاپان میں زلزلہ ،4 اموات، 120 زخمی، 33 لاپتہ

30 لاکھ مکانات کو برقی سربراہی منقطع، پورا ایک جزیرہ متاثر ، زلزلہ کا مبداء 40 کیلو میٹر گہرائی میں

ٹوکیو، 6 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) جاپان کے شمالی جزیرے ہوکائیدو میں جمعرات کی صبح آنے والے زلزلے کے بعد مٹی کے تودے گرنے سے چار لوگوں کی موت ہو گئی اور 120 زخمی ہو گئے جبکہ 33 لاپتہ ہیں۔ سرکاری ذرائع کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6.7 نانپی گئی ہے ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق زلزلے اور تودے گرنے سے ں مرنے والوں کی تعداد بڑھنے کا خدشہ ہے ۔ امدادی ٹیم کے عملہ ملبے سے لوگوں کو نکالنے کے کام میں مصروف ہیں۔ سرکاری ذرائع کے مطابق مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر چار ہو گئی ہے جبکہ چھ افراد کو تقریبا مردہ حالت میں میں ملبے سے نکالا گیا ہے ۔ زلزلے اور تودے گرنے کے واقعات میں 120 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ وزیر اعظم شنزو آبے نے کہا ہے کہ امدادی مہم میں اپنی دفاع فورس کے 25،000 فوجیوں کو لگایا گیا ہے ۔ ایک خاتون نے کہا کہ "زلزلے کے چار بڑے جھٹکے آئے ۔ ہم کچھ سمجھ پاتے اس سے پہلے ہمارا مکان جھک گیا۔ ہم دروازہ تک نہیں کھول سکے "۔ جنوبی ہوکائیدو میں واقع اتسما شہر میں کئی مقامات پر مٹی کے تودے گرے ا اور پورے جزیرے میں بجلی کی فراہمی ٹھپ ہو گئی۔ جہاں کئی درخت اکھڑ گئے اور بہت سے مکانات منہدم ہوگئے ۔زلزلے کے بعد پورے ہوکائیدو جزیرے میں بجلی کی فراہمی مکمل طور پر ٹھپ ہو گئی ہے جسے بحال کرنے میں کم از کم ایک ہفتے کا وقت لگے گا۔ ہوکائیدو الیکٹرک پاور کمپنی نے بتایا کہ بجلی کے پاور پلانٹس کو ہنگامی صورت حال میں بند کرنا پڑا ہے ۔ کمپنی نے کہا کہ سال 1951 میں قیام کے بعد پہلی بار پورے جزیرے میں بجلی کی فراہمی میں خلل پڑا ہے ۔جاپان کے تجارت و صنعت کے وزیر ھیروشنگے سیکو نے کہا کہ ہوکائیدو الیکٹرک کمپنی کی ٹومیٹو-اتسما پلانٹ کو سب سے زیادہ نقصان پہنچا ہے جہاں سے جزیرے کے تقریبا 30 لاکھ گھروں میں بجلی کی سپلائی کی جاتی ہے ۔جاپان کے محکمہ موسمیات کے مطابق صبح تین بجکر آٹھ منٹ پر آنے والے زلزلے کا مرکز ہوکائیدو کے اہم شہر سپپورو سے 65 کلومیٹر جنوب مشرق میں سطح زمین سے 40 کلومیٹر نیچے تھا۔جاپان کی خبر رساں ایجنسی ‘کیوڈو’ کے مطابق ہوکائیدو جزیرے میں تمام ریلوے خدمات روک دی گئی ہیں۔ ھوکائیدو کے نیو چتویسے ہوائی اڈے کو بند کر دیا گیا۔ اس سے 200 پرازیں اور 40،000 مسافر متاثر ہوں گے ۔ واضح ر ہے کہ بحرالکاہل سمندری جزائر کا ملک جاپان اپنے جغرافیائی محل وقوع کی وجہ سے ہمیشہ سے زلزلے ، سونامی اور آتش فشاں ممکنہ علاقہ رہا ہے ۔