ٹوکیو۔ 21 نومبر۔ ( سیاست ڈاٹ کام) معاشی پالیسیوں پر تنقید کے بعد جاپان کی اسمبلی تحلیل کردی گئی۔ اور ڈسمبر میں ملک میں قبل از وقت انتخابات کا امکان ہے۔ اسمبلی کے اسپیکر نے بتایا کہ آرٹیکل سات کے تحت اسمبلی کو تحلیل کردیا گیاہے۔ اور انتخابات آئندہ ماہ ہو نے کا امکان ہے۔ وزیر اعظم شینزو آبے کی معاشی پالیسیوں پر تنقید کے بعد اسمبلی میں ’اسناپ پولنگ‘ ہوئی۔ 18 اور 19نومبر کو منعقدہ پولنگ میں شینزو آبے کو 39 فیصد ووٹ ملے۔ اور وہ اعتماد حاصل نہیں کرسکے۔ جاپانی وزیراعظم نے آج دوپہر کابینہ کا ہنگامی اجلاس طلب کیا ، تاکہ 14 ڈسمبر کو نئے اسمبلی انتخابات کی تاریخ کی تصدیق کرسکیں۔ جاپانی وزیراعظم شینزو آبے کی پارٹی ڈسمبر 2012ء کے انتخابات میں 4سالہ مدت کیلئے اقتدار میں آئی تھی۔