جاپان : مہلوکین کی تعداد 100 ہوگئی،

وزیراعظم کا بیرونی دورہ منسوخ؟
ٹوکیو ۔ 9 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ایک طرف جہاں ہندوستان کے صنعتی دارالخلافہ ممبئی کو گذشتہ دنوں سے بارش نے گھیر رکھا ہے وہیں جاپان کے شہر ٹوکیو میں بھی بارش نے تباہی مچا رکھی ہے جہاں سیلاب اور زمین کھسکنے کے واقعات میں مہلوکین کی تعداد 100 تک پہنچ گئی ہے۔ وزیراعظم شینزوابے بلجیم، فرانس، سعودی عرب اور مصر کے دورہ کا آغاز کرنے والے تھے لیکن شدید بارش کی وجہ سے ان دوروں پر بھی سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔ فی الحال وزیراعظم کے دفتر سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔ دوسری طرف حکومت کے اعلیٰ سطحی ترجمان یوشی ہیدے سوگا نے 87 افراد کے ہلاک ہونے کی توثیق کی ہے جبکہ زائد از ایک درجن افراد لاپتہ بتائے گئے ہیں۔ بچاؤ کاری اور تلاشی مہم کا سلسلہ ہنوز جاری ہے۔