ٹوکیو۔ 7 اگسٹ ۔(سیاست ڈاٹ کام) جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں ایک اسکول سے جنگ عظیم دوئم کے دوران استعمال ہونے والا فوجی سامان ملنے کا انکشاف ہوا ہے۔جاپان کے حکام کا کہنا تھا کہ ٹوکیو الیمنٹری اسکول سے 3 ہزار کے قریب فوجی سامان ملا ہے، جس میں بندوقیں، تلواریں اور دستی بم شامل ہیں اور خیال ہے کہ یہ جنگ عظیم دوئم کا ہے۔اسکول سے برآمد ہونے والے ہتھیاروں میں 1400 فائرآرمز، 1200 تلواریں، 302 گولیاں اور 8 دستی بم شامل ہیں۔اس حوالے سے ماساکی فوجیساوا شہر کے حکام کا کہنا تھا کہ اس دریافت کے بارے میں سن کر ہم بہت حیران ہیں، یہ سارا سامان زنگ آلود اور استعمال کے قابل نہیں ہے۔دوسری جانب ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق ہوسکتا ہے کہ یہ ہتھیار 1945 میں جاپان کے ہتھیار ڈالنے کے بعد ضائع کیے گئے ہوں۔