واشنگٹن۔ 4 ستمبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام) امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے فلسطینی مذاکرت کاروں سے ملاقات میں مستقبل کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے مطابق کیری نے صائب ایرکات اور ماجد فاراج سے دو گھنٹے طویل ملاقات کی، جس میں غزہ، اسرائیلی فلسطینی تعلقات اور تازہ علاقائی صورتحال پر جامع اور تعمیری گفتگو کی گئی۔ جان کیری نے منگل کو ٹیلی فون کے ذریعے اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو سے بھی بات چیت کی تھی۔ حماس ۔ اسرائیل جنگ بندی کے بعد کیری کا مشرق وسطیٰ قائدین سے یہ پہلا رابطہ ہے۔