ماسکو، 21جون (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے قومی سلامتی مشیر جان بولٹن جلد ہی روس کا دورہ کریں گے ۔ روسی صدر کے دفتر کریملن کے ترجمان دمیتری پوشکوف نے پریس کانفرنس میں جمعرات کو اس بات کی اطلاع دی۔مسٹر بولٹن کے روس کے دورے کا مقصد روسی صدر ولادیمیر پوتن اور امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے درمیان ملاقات کی راہ ہموار کرنا ہے ۔
خود کش حملہ میں لیبیا کے چار فوجی شہید
بن غازی، 21 جون (سیاست ڈاٹ کام) لیبیا کے شہر دیرنا میں خود کش حملہ میں مشرقی لیبیا سکیورٹی فورس کے چار فوجی شہید ہو گئے ۔ فوجی ترجمان نے اس حملے کی تصدیق کی ہے ۔ خلیفہ ہفتار نیشنل آرمی کے ترجمان احمدا لمسماري نے کہا کہ خود کش حملہ آور گاڑی میں سوار ایک سفید پرچم لے کر فوجیوں کی طرف بڑھا، فوجیوں نے اسے جنگی حدود سے چلے جانے کو کہا لیکن اس نے دھماکہ خیز مادہ سے بھری گاڑی کو فوجیوں کے قریب لے جاکر نے اس میں دھماکہ کر دیا۔لیبیا نیشنل آرمی مشرقی لیبیا کے دیرنا شہر کو دہشت گردوں سے آزاد کرانے کے لئے جدوجہد کر رہی ہے ۔فوج نے گزشتہ ماہ سے دہشت گردوں اور اتحاد کے خلاف زمینی جنگ شروع کی تھی۔