نئی دہلی۔ 10 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی رکن پارلیمنٹ شتروگھن سنہا نے پیٹا (PETA) کی جانب سے مطالبہ کیا کہ پی جی کورسیس میں جانوروں کے ڈسیکشن پر امتناع عائد کیا جانا چاہئے اور اس کا کوئی متبادل تلاش کیا جانا چاہئے۔ انہوں نے اس سلسلے میں مرکزی حکومت کو ایک مکتوب روانہ کیا۔