حیدرآباد /13 جون ( این ایس ایس ) تلنگانہ ریاستی قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر مدھو سدن چاری نے آج اعلان کیا کہ کانگریس کے سینئیر لیڈر اور سابق وزیر کے جانا ریڈی ایوان میں اپوزیشن لیڈر ہوں گے ۔ مسٹر چاری کے اس اعلان کے بعد ایوان کی کارروائی آج دن بھر کیلیء ملتوی کردی گئی جو کل 10 بجے دوبارہ شروع ہوگی ۔