کمشنر بلدیہ جناب جناردھن ریڈی و دیگر عہدیداروں سے سابق کارپوریٹر بھولکپور جناب محمد واجد حسین کا اظہار تشکر
حیدرآباد ۔ 28 ۔ جنوری : ( پریس نوٹ ) : سابق فلور لیڈر عظیم تر بلدیہ حیدرآباد و سابق کارپوریٹر بھولکپور وارڈ جناب محمد واجد حسین نے کمشنر بلدیہ جناب جناردھن ریڈی ، زونل کمشنر سنٹرل زون ، جناب مکندر ریڈی ، ڈپٹی کمشنرل سرکل 9/A سے اظہار تشکر کیا ۔ جنہوں نے موثر اور کامیاب نمائندگی پر جامع مسجد مشیر آباد کی ماہ ستمبر 2016 میں شدید بارش سے قبرستان کی دیوار اچانک منہدم ہوگئی تھی لیکن طویل مدت گذر جانے کے باوجود محکمے بلدیہ کی ’ سرد مہری ‘ کے خلاف کانگریس قائد جناب محمد واجد حسین نے زونل کمشنر سنٹرل زون جناب روی کرن اور ڈپٹی کمشنر بلدیہ سرکل 9/A جناب مکندریڈی سے ملاقات کرتے ہوئے ایک تفصیلی یادداشت حوالے کیا تھا اور کہا کہ مسلسل بلدیہ کی لاپرواہی سے قبروں کی بے حرمتی ہورہی تھی جو مسلم اقلیتوں کے لیے ناقابل برداشت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر فوری تعمیراتی بجٹ منظور کر کے کام شروع نہیں کیا گیا تو وہ اس سلسلے میں احتجاج شروع کریں گے ۔ جس کے بعد محکمے بلدی عہدیداروں نے یہاں کا دورہ کرتے ہوئے قبرستان کی دیوار کے تخمینہ بجٹ 6,40,000 لاکھ روپئے منظور کئے ۔ اور متعلقہ گتہ دار کو فوری تعمیراتی کام شروع کرنے کو کہا ۔ سابق کارپوریٹر بھولکپور وارڈ جناب محمد واجد حسین نے آج متعلقہ اسسٹنٹ انجینئر جناب تروپتی ، ورک انسپکٹر جناب سلطان احمد ، متعلقہ گتہ دار کے علاوہ جناب الحاج محمد عبدالنبی ، الحاج پی محمد رحیم الدین ، الحاج محمد علاء الدین ، جناب محمد عبدالعزیز رضوی و محمد ظفیر الدین سابق ایریا سبھا اراکین محمد عبدالطیف ، ذاکر حسین ، شعیب رضا ، عبدالرحیم باجر ، شیخ مخدوم ، محمد سیف کے علاوہ دیگر مقامی افراد کے ہمراہ جامع مسجد مشیر آباد قبرستان کا دورہ کیا ۔ اور یہاں کے حالات سے واقفیت کرواتے ہوئے فوری دیوار تعمیر کرنے کا مطالبہ کیا ۔