حج کمیٹی کا مرکزی تربیتی اجتماع
حیدرآباد ۔ 22 ۔ اگست : ( پریس نوٹ ) : تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی کے زیر اہتمام کل ہند جمعیتہ المشائخ کے اشتراک سے عازمین حج کے لیے مرکزی تربیتی اجتماع اتوار 24 اگست کو صبح 10 تا 5 بجے شام جامع مسجد اعظم پورہ نزد چادر گھاٹ میں منعقد ہوگا ۔ پروفیسر ایس اے شکور اسپیشل آفیسر اسٹیٹ حج کمیٹی صدارت کریں گے ۔ مولانا قاضی سید شاہ اعظم علی صوفی صدر کل ہند جمعیتہ المشائخ ماڈل اور چارٹ کی مدد سے فضائل و مناسک حج و عمرہ کی وضاحت کریں گے ۔ مولانا سید شاہ مصطفی علی صوفی سعید پاشاہ آداب زیارت روضہ نبویﷺ مدینہ منورہ بیان کرینگے ۔ مولانا ابوالفتح سعید بندگی بادشاہ قادری ریاض پاشاہ شریک معتمد کل ہند جمعیتہ المشائخ و سابق رکن حج کمیٹی سفر سے متعلق امور بیان کریں گے ۔ اس تربیتی اجتماع میں سفر حج ، کسٹمس وغیرہ سے متعلق اہم امور کی وضاحت کی جائے گی ، احرام باندھنے کا عملی مظاہرہ ہوگا اور احرام کی شرائط بیان کی جائیں گی ۔ خانگی ٹور آپریٹرس کے ذریعہ جانے والے عازمین حج بھی شرکت کرسکتے ہیں ۔۔