جامعہ نظامیہ اور سیاست کا دینی تعلیمی گرمائی کورس کے 3 جون کو امتحانات مقرر

حیدرآباد و سکندرآباد میں 106 اضلاع و بیرون ریاست میں 93 سنٹر کا قیام
حیدرآباد ۔ 21 ۔ مئی : ( پریس نوٹ ) : روزنامہ سیاست اور علوم اسلامیہ کی عظیم دینی درس گاہ جامعہ نظامیہ کے زیر اہتمام 40 روزہ دینی تعلیمی گرمائی کورس کا 26 اپریل سے آغازہوا ۔ آج کے اس پر فتن دور میں نونہالان ملت کو علم دین کی بنیادی تعلیم کی سخت ترین ضرورت ہے ۔ اس لیے ملک کی 144 سالہ قدیم و عظیم دینی درس گاہ جامعہ نظامیہ اور ملک کے مشہور موقر اخبار روزنامہ سیاست حیدرآباد کے اشتراک سے 2003 سے نونہالان امت اور دختران ملت کو بنیادی دینی تعلیم سے واقف کروانے گرمائی تعطیلات میں انگریزی میڈیم اسکولس میں ایک خصوصی کورس کا آغاز کیا گیا سال حال ان کلاسیس کا آغاز 26 اپریل تا 3 جون رکھا گیا ۔ ان کلاسیس کے اوقات تعلیم 3-30 تا5-30 بجے دن ہیں ۔ اشاعت علم دین کے خواہش مند ملت کے درد مند اور عصری تعلیم کے مدارس کے ذمہ دار اصحاب جو خصوصی گرمائی دینی جماعتوں کا نظم اپنے مدارس میں کئے وہ قابل ستائش ہے ۔ گرمائی کورس کا امتحان سنٹرس پر 4 جون کو ہوگا ذمہ دارن مراکز اور اساتذہ کرام سے خواہش ہے کہ وہ پرچہ امتحان دفتر معتمدی جامعہ نظامیہ سے 2 جون تک حاصل کرلیں ۔ 4 جون کو امتحان لے کر نتیجہ امتحان 5 جون تک دفتر معتمدی جامعہ نظامیہ میں داخل کردیں تاکہ سرٹیفیکٹ تیار کیا جاسکے ۔ 6 جون صبح دس بجے جامعہ نظامیہ میں جلسہ تقسیم اسناد منعقد ہوگا ۔ ذمہ داران مراکز اور اساتذہ کرام سے خواہش ہے کہ شریک ہو کر اسناد حاصل کرلیں ۔ مزید تفصیلات فون نمبر 24416847 ۔ 9849071327 پر ربط کریں ۔۔