حیدرآباد 27 فبروری ( این ایس ایس ) عثمانیہ یونیورسٹی کے طلبا نے آج جماعتوں کا بائیکاٹ کیا اور عثمانیہ یونیورسٹکی لائبریری سے این سی سی گیٹ تک ریلی منظم کی ۔ ان کا مطالبہ تھا کہ حکومت گروپ ٹو جائیدادوں میں اضافہ کرے اور گروپ ٹو ملازمتوں کیلئے انٹرویو کا طریقہ کار ختم کیا جائے ۔ جب پولیس نے ریلی کو روک دیا تھا تو کچھ دیر کیلئے کشیدگی پیدا ہوگئی ۔ نرودیوگہ ودیارتھی یکاسا کے تحت طلبا نے یہ احتجاج منظم کیا ۔ ان کا مطالبہ تھا کہ گروپ ٹو امتحانات کو ملتوی کیا جائے اور سابقہ نظام کے تحت ہی ان کا انعقاد عمل میں لایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ جے ایل اور ڈی ایل عہدوں کو باقاعدہ بنانے کے طریقہ کار سے بھی دستبرداری اختیار کرلی جائے ۔