پاناجی۔4مئی ( سیاست ڈاٹ کام) وزیر دفاع فرانس ژاں یاویس لی ڈرائن کے دورہ ہند سے پہلے جو جاریہ ہفتہ مقرر ہے ۔ہندوستان نے کہاکہ 36 رافیل لڑاکاہیلی کاپٹرس کی خریداری فی الحال ملتوی کردی گئی ہے ۔ اس سلسلہ میں وزیر دفاع فرانس سے جاریہ ماہ بات چیت ہوگی اور تعین مدت کے ساتھ اختتام عمل میں آئے گا ۔ حکومت سے حکومت کی کمیٹی قائم کی جائے گی جو اس معاہدہ کیلئے بات چیت شروع کرے گی ۔ بات چیت کا آغاز ماہ مئی میں ہوگا ‘تاہم اس کی تاریخ مقرر نہیں کی گئی ہے ۔ ہمیں جلد از جلد ان مذاکرات کی تکمیل کرنی ہوگی۔ گذشتہ ماہ وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ فرانس کے موقع پر ہندوستان اور فرانس نے اتفاق کیا تھا کہ ایک معاہدہ طئے کیا جائے گا تاکہ پرواز کی حالت میں 36 رافیل جٹ لڑاکا طیارے خریدے جائیں ۔ ہندوستانی فضائیہ کو ایسے طیاروں کی شدید ضرورت ہے ۔ امکان ہے کہ یہ سودا 6ارب امریکی ڈالر مالیت کاہوگا اور 30تا 50فیصد ڈسکاؤنٹ دیا جائے گا۔ وزیر دفاع نے کہاکہ حکومت ایک کمیٹی قائم کرے گی جو تعین مدت کے ساتھ بات چیت مکمل کرے گی ۔ فرانسیسی دفاعی آلات تیار کرنے والی ڈاسالٹ ایویشن نے رافیل جٹ لڑاکاہیلی کاپٹر تیار کئے ہیں ۔