نئی دہلی ۔ 7 اگست (سیاست ڈاٹ کام) یونین منسٹر آف اسٹیٹ ہنس راج گنگارام اہیر نے آج لوک سبھا میں ایک تحریر کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر میں 133 کوششوں میں تقریباً 69 دہشت گرد داخل ہوئے جس میں سے 14 دہشت گرد مارے گئے اور 50 دوسرے سرحد سے واپس چلے گئے۔ 2017ء میں جملہ 406 واقعات میں 123 دہشت گرد جموں و کشمیر میں داخل ہوئے۔ رپورٹس کے مطابق جموں و کشمیر میں ان دہشت گردوں کو چند مقامی افراد کی جانب سے پشت پناہی حاصل ہوئی ہے اور ان کے خلاف ضروری کارروائی کی جارہی ہے۔ دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں کامیابی سے جاری ہیں۔ 694 دہشت گردوں کو بے اثر کردیا گیا اور 368 دہشت گردوں کو 2014ء تا جولائی 2018ء گرفتار کرلیا گیا۔