اس وقت کے امریکی صدر جارج ڈبلیو بش پر جوتا پھینکنے والا شخص عراق میں پارلیمانی دورڑ میں شامل ہوگیا ہے۔ اس بات کی جانکاری منگل کے روز بزفیڈ نے دی ہے۔
عراق کے پیدائشی منتظر الزیدی نے جوتا پھینکنے کا جب فیصلہ کیاتھا اس وقت وہ مسٹر بش اور سابق وزیراعظم نور الملکی کے ساتھ بغداد میں2008کے دوران ایک پریس کانفرنس میں موجود تھے۔
جوتا پھینکنے کے بعد انہوں نے عربی زبان میں چلاتے ہوئے کہاکہ’’ عراقی عوام کی جانب سے یہ استقبالیہ بوسہ ‘ یو ڈاگ‘‘۔
مسٹر بش اس حملہ سے آسانی کے ساتھ بچ گئے اور بعد ازاں کہاکہ اپنی طرف توجہہ کے لئے کوئی ایسا کرتا ہے۔مسٹر زیدی کو گرفتار کرکے ملک کے سربراہ کے دورے کے موقع پر حملے کرنے کے الزا م میں نو ماہ قید میں رکھا گیا۔
خبروں کے مطابق وہ عراق چھوڑ کر چلے گئے تھے اور2011میں واپس ائے۔مئی 12کے روز عرق میں صدر او روزیراعظم دونوں الیکشن منعقد ہونے والے ہیں۔