جادھو کیس : ہندوستانی الزامات پاکستان نے مسترد کردیئے

اسلام آباد ۔ /26 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان نے آج ہندوستان کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا ۔ ہندوستان نے کہا تھا کہ کلبھوشن جادھو کے ارکان خاندان کو ہراساں کیا گیا ہے اور اس کی بیوی کے جوتے تک صیانتی بنیادوں پر ضبط کرلئے گئے تھے ۔ ہندوستان نے کہا تھا کہ اس کے پس پردہ کوئی نہ کوئی بات ہے ۔ پاکستان نے کہا کہ ہندوستان کے تمام الزامات بے نبیاد ہیں اور حالات کو توڑمروڑ کر پیش کیا جارہا ہے ۔