ملبورن ۔ 27 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) نیوزی لینڈ میں ایک ہندوستانی نژاد خاتون جسے ایک ایسی خاتون نے دھوکہ دیا جو خود کو جادو ٹونے کا علاج کرنے والی ظاہر کرتے ہوئے اسے پانچ ہزار نیوزی لینڈ ڈالرس وصول کرلئے جس کے بعد ایمیگریشن حکام کو دھوکہ باز خاتون کی تلاش کے لئے کارروائی شروع کرنی پڑی۔ متاثرہ خاتون جس کی شناخت ہنوز عمل میں نہیں آئی ہے، نے بتایا کہ گذشتہ کچھ روز سے اس کا مزاج خراب تھا اور وہ خود انتہائی مضمحل اور بے چین تصور کررہی تھی۔ یہ دیکھ کر نام نہاد علاج کرنے والی خاتون نے کہا کہ مزاج کی خرابی دراصل کالے جادو کی وجہ سے ہورہی ہے۔ کسی نے اس پر کالا جادو کردیا ہے اور اگر وہ جادو سے چھٹکارہ حاصل کرنا چاہتی ہے تو پانچ ہزار نیوزی لینڈ ڈالرس اس کے حوالے کرے۔ متاثرہ خاتون نے کہا کہ اس طرح کا نام نہاد علاج کرنے والے لوگ دراصل ڈرا دھمکا کر بھی رقم وصول کرلیتے ہیں۔ اس معاملہ کی مزید تحقیقات جاری ہے۔