جائیداد ٹیکس 15 مارچ تک ادا کرنے کی اپیل

وقت پر ٹیکس دیں ، تحائف حاصل کریں ۔ جی ایچ ایم سی کی پیشکش

حیدرآباد ۔ یکم ۔ مارچ : ( آئی این این ) : گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کمشنر سومیش کمار نے کہا کہ حکومت نے جی او نمبر 90 مورخہ یکم مارچ جاری کرتے ہوئے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے جائیداد ٹیکس کو وقت پر ادا کریں ۔ 31 مارچ 2014 تک کے پراپرٹی ٹیکس کے بقایاجات اور جاریہ ٹیکس پر سود نہیں لیا جائے گا ۔ سود کے بغیر ٹیکس کی ادائیگی کی ترغیب کے ذریعہ بلدیہ نے زیادہ سے زیادہ ٹیکس وصولی کا نشانہ بنایا ہے ، کمشنر نے تمام ٹیکس دہندگان سے اپیل کی کہ جو لوگ حکومت کے اس احکام کا انتظار کررہے تھے وہ بغیر جرمانہ یا سود کے 31 مارچ تک جمع کرادیں ۔

جو شہری 15 مارچ سے پہلے جائیداد ٹیکس ادا کریں گے ۔ انہیں تحائف حاصل کرنے کا موقع ملے گا ۔ جی ایچ ایم سی نے اس سال 1250 کروڑ روپئے کے ٹیکس وصول کرنے نشانہ مقرر کیا ہے ۔ اس سلسلہ میں 6 اہم اقدامات کئے گئے ہیں ۔ بل کلکٹرس کو ٹریننگ دی جارہی ہے اور ڈپٹی کمشنران ، زونل کمشنران یا باقاعدہ ٹیکس وصولی کے عمل کی نگرانی کررہے ہیں ہر سرکل کے لیے 5 تا 8 ٹیم کام کررہی ہے ۔۔