جئے پور میں پاکستانی پرچم نذر آتش

جئے پور۔/28جولائی، ( سیاست ڈاٹ کام ) بجرنگ دل کے کارکنوں نے پنجاب میں دہشت گردانہ حملہ کے خلاف آج یہاں پاکستانی پرچم نذر آتش کردیاجبکہ اس حملہ میں 7افراد بشمول3پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے تھے۔ اس موقع پر بجرنگ دل لیڈر اشوک سنگھ نے مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا کہ مذاکرات کا عمل فی الفور منقطع کرتے ہوئے پاکستان کو دندان شکن جواب دیں۔

 

تاج ہوٹل ممبئی میں آتشزدگی کا واقعہ
ممبئی۔/28جولائی، ( سیاست ڈاٹ کام ) جنوبی ممبئی میں واقع بین الاقوامی شہرت یافتہ تاج ہوٹل کے بیسمنٹ میں آج معمولی آگ بھڑک اُٹھی۔ فائر بریگیڈ نے بتایا کہ شارٹ سرکیوٹ کے باعث یہ آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا۔ تاہم دو فائر انجنوں کے ذریعہ آگ بجھادی گئی۔ اس واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔