جئے سمیکھیا آندھرا پارٹی ‘ مناسینا سے مفاہمت کیلئے تیار

راجمنڈری 15 مارچ ( پی ٹی آئی ) سابق چیف منسٹر کرن کمار ریڈی کی جئے سمیکھیا آندھرا پارٹی نے آج کہا کہ وہ مرکزی وزیر چرنجیوی کے بھائی پون کلیان کی قائم کردہ جنا سینا جماعت سے تائید حاصل کرنے کے مخالف نہیں ہیں۔ پارٹی کے نائب صدر و سابق رکن پارلیمنٹ ہرش کمار نے کہا کہ پہلے ہمیں جنا سینا کے ایجنڈہ اور پالیسیوں کا علم ہونا چاہئے اس کے بعد پارٹی کی حکمت عملی کو قطعیت دینگے ۔ انہوں نے تاہم واضح کیا کہ اس تعلق سے پارٹی قیادت ہی کوئی فیصلہ کریگی ۔ اگر ضرورت پڑے تو ہم اس جماعت سے تائید حاصل کرسکتے ہیں۔ تلگو عوام کے وقار کی بحالی کیلئے پون کلیان نے جنا سینا کے قیام کا اعلان کیا تھا ۔ ہرش کمار ان چھ ارکان پارلیمنٹ میں شامل ہیں جنہیں کانگریس نے تلنگانہ کی مخالفت پر پارٹی سے خارج کردیا تھا ۔