ثانیہ مرزا ماں بن گئیں ۔ لڑکے کی پیدائش ، کئی گوشوں سے مبارکبادیوں کا سلسلہ جاری 

 

نئی دہلی : ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک گھر لڑکاپیدا ہوا ہے ۔ یہ جوڑا اس نئے مہمان سے کافی خوش ہیں ۔ شعیب ملک نے یہ اطلاع سوشل ویب سائٹ ٹوئیٹر پر دی ۔ شعیب ملک نے کہا کہ ماں اور بچہ دونوں صحت مند ہیں ۔شعیب ملک نے اپنے دوستوں اور مداحوں کا شکریہ ادا کیا ۔

واضح رہے کہ شعیب ملک او رثانیہ مرزا کی شادی اپریل 2010ء میں ہوئی تھی ۔بالی ووڈ فلم ڈائریکٹر و کوریو گرافر فرح خان نے ٹوئیٹر پر ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کو مبارکباد پیش کی ۔ فرح خان ثانیہ مرزا کی خاص دوست سمجھی جاتی ہیں ۔ فاسٹ بالر محمد عامر نے بھی شعیب ملک کو مبارکباد پیش کی ۔