ت2020 تک زائد از تین سو ملین ہندوستانی

کنزیومر آن لائن ہوں گے ، صدر فیاپسی

حیدرآباد ۔ 20 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : سال 2020 تک زائد از 3 سو ملین ہندوستانی کنزیومرس آن لائن ہوجائیں گے ۔ ایڈوینٹیورا میڈیا اڈورٹائزنگ اینڈ پراڈکشن ہاوز ، کشمنی انفارمیشن ٹکنالوجیز کے اشتراک سے اہتمام کردہ ایڈفلم سازی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے صدر فیاپسی شیوکمار رتنگا نے یہ بات بتائی ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان تشہیری صنعت تیزی سے ترقی کررہی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ انٹرنیٹ تیزی سے فروغ پارہا ہے ۔ جب کہ ہندوستان کی 1/6 آبادی انٹرنیٹ کا استعمال کرتی ہے اور 1/10 آبادی موبائیل انٹرنیٹ کا استعمال کرتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سال 2020 تک ای کامرس مارکٹ ایک سو بلین ڈالر ہوجائے گی ۔ سوکمار ہیڈ آدتیہ اینڈ ایڈ فلم ساز نے کہا کہ حکمت کے بغیر جدت طرازی ادھوری ہے ۔ مس رچا اگروال نے اشتہاری صنعت میں ترقی کے مواقع کی بات بتائی ۔ میلا جیادیو ، وینکٹ بی ، کریٹیو ڈائرکٹر نے بھی خطاب کیا ۔۔